چیف جسٹس آف پاکستان سمیت 4 ججز کیخلاف ریفرنس کی تیاری

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے 3 دیگر ججوں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کے لیے ماہرینِ قانون کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا جائزہ لیا اور اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ماہرین قانون کی ٹیم کو ذمہ داری سونپی تھی کہ چیف جسٹس سمیت 4 ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر غور و خوض کریں ۔

ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مناسب وجوہات موجود، قانونی ٹیم

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قانونی ماہرین کی کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 4 ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مناسب وجوہات موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل ، سابق وزیر زاہد حامد اور ماہر قانون عرفان قادر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اور ریفرنس کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر قانون اور وزیر خزانہ کی جانب سے قانونی ٹیم کو ریفرنس تیار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے بعد قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر 3 ججوں کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرنے کے لیے تیار کررہی ہے  جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قائدین کریں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے گفتگو کے دوران چیف جسٹس اور دیگر 3 ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے