ٹک ٹاک نے 6 ماہ میں پاکستان کی قابل رپورٹ 20 کروڑ ویڈیوز حذف کیں

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صارفین کے محفوظ اور مثبت تجربے کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں ٹک ٹاک نےسنہ 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان

یہ رپورٹ پاکستان میں کانٹنٹ کو اعتدال پر لانے کے لیے پلیٹ فارم کے فعال نقطہ نظر پر روشنی ڈالتی ہے۔ مزید برآں یہ سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران حذف کے گئے کانٹنٹ اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔

اس سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹنگ کے حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا کیونکہ پلیٹ فارم اپنی متنوع کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اپنے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کو مضبوط بنا رہا ہے۔

اہم نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔ یہ اعداد و شمار ٹک ٹاک  کے نقصان دہ کانٹنٹ سےپیش پیش رہنے اور پاکستانی صارفین کے لیے محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنے اور لاکھوں کانٹنٹ  پوسٹ کیے جانے کے ساتھ پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت کا شاخسانہ: ٹک ٹاک نے دنیا بھر سے سیکڑوں ملازمتوں میں کٹوتی کردی

سنہ2024 کی دوسری سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔ اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعے حذف کیا گیا جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے ریئل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔

یہ تکنیکی ترقی ٹک ٹاک  کو اُس کی اعتدال پسندی کی کوششوں میں اضافہ کرنے اور اپنی بڑھتی ہوئی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ ٹک ٹاک  اب 98.2 فیصد پر فعال تشخیص کی شرح کے ساتھ صارفین کو اس کا سامنا کرنے سے پہلے نقصان دہ کانٹنٹ کو حذ ف کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔

رپورٹ میں بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس سے  ٹک ٹاک کے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کی درستگی اور تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: کون سے ٹک ٹاکرز پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں؟

چونکہ ٹک ٹاک اعتدال پسندی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے اس لیے شفافیت اور پلیٹ فارم کی حفاظت کی غرض سے اس کا عزم سب سے آگے ہے جو پاکستان اور عالمی سطح پر اپنے متنوع صارفین کی بنیاد کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

سنہ2024 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی انسائٹس اور ٹک ٹاک کے کانٹنٹ  کی ہدایات، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ٹک ٹاک  کے ٹرانسپیرنسی سینٹر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp