سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہ نواز کی موت کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ حکومت نے صوبائی ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں پولیس کی ناکامیوں سے پردہ اٹھادیا
محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس جج سے واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ حقائق تک پہنچنے کے لیے عدالتی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہ نواز کی گزشتہ روز قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر شاہنواز قتل، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
18 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہ نواز کو سندھڑی میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈی آئ جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔