ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا، سوزی بیٹس 26 اور جارجیا پلیمر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور رنز بھی بنتے رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں اسکور 9 وکٹ کے نقصان پر 128 رنز رہا۔ اسابیلا 20 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز دیندرا ڈوٹن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈہز کی دو وکٹیں 20 رن پر گر گئیں اور 63 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، ایسے میں دیندرا ڈوٹن نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی امید بڑھائی پھر ایفی فلیچر نے 17 اور زائدہ جیمز نے 14 رنز بنا کر میچ دلچسپ بنایا۔

لیکن ٹیم 8 وکٹ پر 120 رنز تک ہی پہنچ سکی اور یوں نیوزی لینڈ نے 8 رنز کی فتح کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل اتوار کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟