جی ایچ کیو حملہ کیس : عمران خان، شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات میں گِھرا عمران خان: زیر سماعت اہم مقدمات کی کہانی

ہفتے کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، شیخ رشید، صداقت علی عباسی، راجا بشارت و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا، عدالت نے چالان کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا جرم ہے؟ عمران خان

عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی، 30 اکتوبر کو ہی عمران خان، شیخ رشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کرکے تیزی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں