آئینی ترمیم پراتفاق رائے چاہتے ہیں،ایسا نہ ہوا تو دوسرے آپشنز استعمال کریں گے، عطا تارڑ

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرکوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا تو دوسرے آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک پوائنٹ پر اکٹھا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے لیے ہمارے ممبران کو لاپتا کیا گیا، رہنما جے یو آئی

ہفتہ کے روز وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے نمبرز کا کوئی مسئلہ نہيں ہے، ہمارے پاس مزید آپشنز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہےلیکن ایسا نہیں ہوتا تو پھر دوسرے آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی مسودے پر اتفاق کر لیا ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا معاملہ ہفتہ کے روز حل نہ ہو سکا تو امید ہے اتوار تک حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے کون سے 2 سینیٹرآئینی ترمیم کی حمایت کر رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ مسودے پراتفاق کر لیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کو تو ان کے بانی چیئرمین اتفاق کی اجازت ہی نہيں ديں گے کیوں کہ ان کا ایجنڈا بھی اتفاق رائے والا رہا ہی نہیں ہے۔

آئینی ترمیم اپنے اداروں  میں بنے ڈکٹیٹرز کے لیے ہے، حنیف عباسی

ادھرمسلم لیگ ن کے ممبراسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم ہرحال میں منظور کروائے گی، کیونکہ عدالتی نظام میں اصلاحات لانا وقت کا تقاضا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جو اپنے اداروں میں ڈکٹیٹر بنے ہوئے تھے دراصل 26 ویں آئینی ترمیم خاص کر کے ان کے لیے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم