غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ اور لبنان میں زمینی کارروائیوں کا آغاز ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اسے یومیہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ٹینک لبنان کے رمیش قصبے میں داخل، حزب اللہ نے حیفا پر بیلسٹک میزائل داغ دیے

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیی فوجی نے بتایا جنوبی لبنان کی جنگ میں ہزاروں ریزرو فوجیوں کی  تعیناتی کے باعث اسرائیل کو یومیہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑرہے ہیں، غزہ سے حماس اور لبنان سے حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل حملے روکنے کے لیے مہنگے گولہ بارود انٹرسیپٹر میزائلوں کا بڑے پیمانے پراستعمال اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں اسرائیلی فوج نے بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کیا تھا، جس کے لیے 10 سیکنڈ کی کارروائی کے لیے اسرائیل نے مہنگے بم استعمال کیے، اسرائیل نے اس کارروائی کے لیے 66 لاکھ ڈالر سے زائد  رقم خرچ کی۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ

دوسری جانب حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین پر کیے جانے والے حملے پر بھی اسرائیل کے 52 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئے، پچھلے 50 روز میں اسرائیل کو 6 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد کے دفاعی اخراجات آئے اور ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جبکہ اسرائیل کو غزہ اور لبنان کی جنگ میں یومیہ 13 کروڑ ڈالر سے زائد خرنے پڑرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم