‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی نامزدگی کا اعلان  کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے منگل کو 2 تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کر نے کی منظوری دی۔

تقرری کے اس نئے طریقہ کار کے بعد اب ‎پاکستان کے چیف جسٹس کی تقرری و عدالتی نظام کے سلسلے میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور اسے پارلیمان کی بالادستی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اب آگے کیا ہوگا؟

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کثرت رائے سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام کے انتخاب کے فصیلے سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو آگاہ کرے گی۔

مزید پڑھیے: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟

وزیر اعظم  نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی  کی تعیناتی کے لیے اپنی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو منگل کو ہی بھجوادیں گے۔ غالب امکان ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر اعظم کی ایڈوائس کی توثیق کرتے ہوئے جلد ہی نئے چیفس جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے