بیگم نصرت بھٹو آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کا استعارہ ہیں، بلاول بھٹو

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت سے بے لوث وابستگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جمہوریت کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کی علامت قرار دیا ہے۔

بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور مساوات کی جدوجہد میں خدمات غیر معمولی اور قربانیاں بے مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم نصرت بھٹو جمہوریت پسندوں کے لیے ہمت، عزم اور استقلال کا منارہِ نور تھیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے مقصد سے بے لوث وابستگی پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل چیلنجز کے باوجود ان کی عزم و ہمت ان کی غیر معمولی میراث کا ثبوت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے مطابق مادرِ جمہوریت کی یاد پارٹی اور قوم دونوں کے لیے اُمید، قوت اور رہنمائی کی علامت بنی رہے گی، ان کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ نامکمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری 35 برس کے ہو گئے، ان کی زندگی پر ایک نظر!

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی شخصیت کے اثرات سیاست سے کہیں آگے مرتب ہوئے ہیں، انہوں نے بیگم نصرت بھٹو کو آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی غیرمعمولی علامت اور استعارے سے تعبیر بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے