ٹک ٹاک، پی ٹی اے ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ، انعامات کیا ہیں؟

بدھ 23 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اشتراک کے ساتھ ڈیجیٹل حفاظت کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ایک ’ڈیجیٹل سیفٹی‘ مقابلے کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے 6 ماہ میں پاکستان کی قابل رپورٹ 20 کروڑ ویڈیوز حذف کیں

کمپنی کے مطابق اس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک تخلیق کاروں کو 6 مختلف زمرے میں مختصر اور مؤثر ویڈیوز بنانے کی دعوت دے جا رہی ہے جن میں سوشل میڈیا کا ذمہ دار استعمال، آن لائن ہراسانی کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے حفاظتی آلات کو سمجھنا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا مقابلہ کرنا شامل ہیں۔

مقابلے کے ذریعے ٹک ٹاک اور  پی ٹی اے کا مقصد معلومات کو پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنے کے رجحان کو فروغ دینا اور پلیٹ فارم کے صارفین کے درمیان ڈیجیٹل سیفٹی کے پیغامات کا اشتراک کرنا ہے اور اس میں شرکت کر کے صارفین ذمہ دار آن لائن رویے کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں کردار ادا کریں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول تخلیق کرنے میں مدد کریں گے۔

ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور سلامتی کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

تخلیق کار اپنی ویڈیوز #DigitalHifazat ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کرکے اور @ptaofficialpk کو اپنی گزارشات میں ٹیگ کرکے مقابلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انگریزی اور اردو دونوں میں دستیاب ٹک ٹاک پر مقابلے کے آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم بھر کر ویڈیوز جمع کروانے کی ضرورت ہوگی اور ایپ پر #DigitalHifazat ہیش ٹیگ تلاش کرکے صفحے تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟

جیتنے والی ویڈیوز کا انتخاب مواد کے معیار، موضوع سے مطابقت اور ٹک ٹاکن کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی تعمیل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور جیتنے والا ایپل آئی پیڈ ایئر جیتے گا جبکہ 2 رنرز اپ سام سنگ اسمارٹ فونز حاصل کریں گے۔

مواد 13 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکا کے لیے کھلا ہے۔ مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ 5 نومبر تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے