پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتے ہیں کہ مرکزی قیادت رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کو لینے کیوں نہیں آئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو حکومت نے جلدی رہا کیا تاکہ عوام جمع نہ ہو سکے۔
بشری بی بی کو حکومت نے جلدی جلدی رہا کیا تاکہ عوام جمع نہ ہوسکیں pic.twitter.com/9Hkl9z3isH
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) October 24, 2024
سلمان اکرم راجہ کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے طنزاً کہا کہ اگر حکومت بشریٰ بی بی کو جلد رہا نہ کرتی تو راجہ صاحب کی کال پر 10 لاکھ لوگ جمع ہو گئے تھے! کیا لوگ ہیں بغیر ضرورت کے جھوٹ بولتے ہیں۔
ورنہ راجہ صاحب کی کال پر دس لاکھ لوگ جمع ہو گئے تھے! کیا لوگ ہیں بغیر ضرورت کے جھوٹ؟ https://t.co/YXOm2gROFw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 24, 2024
فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو جب معلوم ہوگیا ہے کہ اب انہیں تحریک انصاف میں بلکل جگہ نہیں مل رہی تو اس قسم کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
اس کو جب معلوم ہوگیا ہے کہ اس کو اب تحریک انصاف میں بلکل جگہ نہیں مل رہی تو اب ٹوئیٹس کچھ اس قسم کے کرنے لگا ہے 😂 https://t.co/d5apxnKUn6
— Daood Hamza (@Daoodhamza010) October 25, 2024
ایک ایکس صارف نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب اب آپ نہ گھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کے. بلاوجہ تنقید کرنے کی بجائے حسب عادت کسی کے پاؤں پکڑ لیں شاید آئندہ ٹکٹ مل جائے۔
چوہدری صاحب اب آپ نہ گھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کے.
بلاوجہ تنقید کرنے کی بجائے حسب عادت کسی کے پاؤں پکڑ لیں شائد آئندہ ٹکٹ مل جائے https://t.co/OoHi7tB2i9— Umar Mushedi (@UMushedi) October 25, 2024
جاسم چٹھہ نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ چوہدری صاحب حسد نہ کرو، محنت کرو۔
چوہدری صاحب۔حسد نہ کرو ،محنت کرو ۔سدھے پاسے
— Jasim Chatha (@rayasatrung) October 24, 2024
محمد حسن نے لکھا کہ سلمان اکرم راجہ آپ سے لاکھ گنا زیادہ قابل اعتماد انسان ہیں ۔ ہمیں پتا ہے آپ کس کے ایجنڈے پر ہیں اس لیے فضول گفتگو سے پرہیز کیا کریں ۔
وہ آپ سے لاکھ گنا زیادہ قابل اعتماد انسان ہیں ۔ ہمیں پتا ہے آپ کس کے ایجنڈے پر ہیں۔ فضول گفتگو سے پرہیز کیا کریں ۔
— Muhammad Hassan (@M_Hassan_001) October 24, 2024
ایک صارف نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی 100 بندہ بھی اکھٹا نہیں کر سکتی۔
آپ کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی ۱۰۰۰ بندہ بھی اکٹھا نہیں کر سکتی۔
— Sami (@samirajapk) October 24, 2024
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہا ہوئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی، سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا اور کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی۔
ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جس کے خلاف بشریٰ بی بی نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔