خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس ایک مرتبہ پھر چالان عدالت میں پیش نہ کرسکی، تاہم لاہور پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ پڑتال کے لیے پروسیکیوشن میں جمع کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج، تحریری فیصلہ جاری
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے اس چالان میں مرکزی ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو تمام ملزمان کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کا مقدمہ: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے فیصلہ محفوظ کرلیا
کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق پولیس پروسیکیوشن کی جانب سے ضروری جانچ پڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔