ایران کا اسرائیلی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، جوابی کارروائی کی بھی دھمکی

اتوار 27 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ تہران پر اس کی جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا، دوسری جانب ایران نے اسرائیلی حملوں میں 4 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی فضائیہ کے بروقت دفاعی اقدامات سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی نائب صدر نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت آنے پر اسرائیل کو متناسب جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملہ: امریکا اور یو اے ای کی ایران سے تحمل برتنے کی اپیل، عرب ممالک کی شدید مذمت

یکم اکتوبر کو اسرائیل کیخلاف ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز یعنی 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا، جس میں ایرانی حکومت کے مطابق  4 فوجی شہید ہوگئے تاہم ایرانی فضائیہ کے بروقت دفاع کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عرقچی نے اپنے فوجی مراکز پر اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، ان کے مطابق ایران کو اسرائیلی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور

وزیر خارجہ عباس عرقچی کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری نسل کشی سے جڑے ہیں، جس کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا ہوگا، انہوں نے دنیا کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید نے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران کا قانونی حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘