فیصل اباد ایئرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس سٹاف نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی واپس کردی۔
فیصل اباد ایئرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس سٹاف کو ڈراپ لین سے ٹرالی میں پڑا بیگ ملا، سٹاف نے بیگ تحویل میں لے کر ایئرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کیا۔
پرس میں سعودی ریال اور کچھ روپے پائے گئے جن کی مجموعی مالیت لگ بھگ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تھی، پرس میں پاسپورٹ سمیت دیگر اہم دستاویز بھی موجود تھیں۔
ڈسٹرکٹ سرگودھا کے رہائشی مسافر سے اس کے ٹکٹ کے ذریعے اس سے رابطہ کیا گیا، مسافر کو اس کا بیگ محفوظ ہونے کی اطلاع دی گئی۔
بعدازاں ایئرپورٹ پر بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا، مسافر نے سی اے اے اور اے ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔
مسافر نے کرنسی اور دستاویزات اس تک پینچانے کی کوششوں کے لیے بالخصوص سی اے اے ویجیلنس اسٹاف کا شکریہ ادا کیا