پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہےکہ میں ریٹائرمنٹ کی بہترین زندگی گزار رہا ہوں اور اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور کی انسداد دہشتگری عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے احاطے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بارے میں سب کی رائے ہے کہ وہ اچھے جج ہیں، جیسے ترمیم کی گئی اصل مسلہ وہ ہے، مسئلہ چیف جسٹس نہیں ہیں۔
میں ریٹائرمنٹ کی بہترین زندگی گزار رہا ہوں، چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بارے میں سب کی رائے ہے کہ وہ اچھے جج ہیں، جیسے ترمیم کی گئی ہے اصل مسلہ یہ ہے، مسلہ چیف جسٹس نہیں ہیں، اسد عمر pic.twitter.com/AcQsnFa94J
— WE News (@WENewsPk) October 28, 2024
ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ سیاست میں واپسی کریں گے؟ اس پر اسد عمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اتنے زیادہ لیڈرز ہیں جو سنبھالے ہی نہیں جا رہے۔