عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں پیشی کے دوران ہی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی، تاہم، ان کو وہاں سے اٹھا کر گیٹ تک لے جایا گیا اور بذریعہ گاڑی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں بیٹھے اسد عمر نے سینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کی، جس پر انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: میثاق جمہوریت پر عمران خان کو مطمئن کرنا ہوگا پھر وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں، اسد عمر

اسد عمرکے وکیل نے بتایا کہ عدالت میں ہی بیٹھے ہوئے ان کے دل میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔

اسد عمر کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

وکیل اسد عمر رانا مدثر کے مطابق اسد عمر کے پی آئی سی میں ابتدائی ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں اور ان کی ای سی جی بھی ٹھیک آئی ہے۔

خیال رہے کہ 9 جون کو بھی اسد عمر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، اور اس وقت کراچی میں تھے جہاں انہوں نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو بلایا۔

ریسکیو ایمبولینس نے انہیں کمر کے درد کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پی ٹی آئی کی رکنیت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ اسد عمر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش میں ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں، اے آئی کے دور میں نئے خطرات سمجھیں

روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ٹرمپ کے فیفا صدر سے رابطے پر امریکی فٹبالر کی سزا میں کمی، ورلڈ کپ میں سیاسی مداخلت کی ایک مثال

فیفا ورلڈ کپ 2026: آج 2 بڑے مقابلے، رونالڈو بمقابلہ یامال اور امریکا کا بیلجیئم سے سامنا

فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت