پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت اور اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی پشاور کیوں آئیں اور مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ بیرسٹر سیف کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو
دوسری جانب بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے جو درخواست دائر کی ہے اسے بھی کل ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرےگا۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے میرے خلاف مختلف مقدمات درج کیے ہیں، لیکن اس کی تفصیل فراہم نہیں کی جارہی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ’قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کی قیادت کریں گی‘
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر ہیں۔