امریکی انتخابات میں کتنے پاکستانی نژاد شہری قسمت آزما رہے ہیں؟

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے عام انتخابات میں بعض امریکی پاکستانی شہری بھی ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے قسمت آزما رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی انتخابات میں حصہ لے رہے اور کہا جارہا ہے کہ ان دونوں امیدواروں کی ٹیکساس میں پوزیشن مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟

ریاست مشی گن سے عائشہ فاروقی اور نیویارک سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر عامر سلطان بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست پینسلوینیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جبکہ کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آج امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں اب تک 8 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہری قبل از انتخابات ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں جو کہ 2020 کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں مقابلہ برابر ہوا تو پھر کیا ہوگا؟

دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 مختلف ریاستوں میں 4 انتخابی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا جبکہ کمل ہیرس نے پیر کو پینسلوینیا میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے اختتام پر ایک انتخابی ریلی رکھی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج رات 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان مکمل ہوجانے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں