چینی باشندوں کے زخمی ہونے کا واقعہ، تحقیقات جاری ہیں : دفتر خارجہ

منگل 5 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں نجی گارڈ کے ساتھ  جھگڑے کے دوران 2 چینی باشندوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صنعتی علاقہ سائٹ میں فائرنگ، 2 چینی باشندے زخمی

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم زخمی چینی باشندوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

 ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان چینی شہریوں منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت درہ آدم خیل آنے والے چینی باشندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

یاد رہے کہ کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ اے ایریا میں غیرملکیوں اور مقامی سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے میں 2 چینی باشندے زخمی ہوگئے تھے، وزیرداخلہ سندھ نے مذکورہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے