پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
لندن میں صحافی نے جب ان سے سوال کیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا انتخاب جیت گئے ہیں اس پر کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی میں جنیوا جارہا ہوں، پھر بات کریں گے۔
ٹرمپ الیکشن جیت گئےہیں،کیا کہیں گے؟صحافی کا سوال
جنیوا جارہاہوں،پھر بات کریں گے،نوازشریف کا جواب۔۔۔!!! pic.twitter.com/dlZfnaO3vr
— Mughees Ali (@mugheesali81) November 6, 2024
واضح رہے کہ ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو شکست دے کر امریکا کے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر کو جہاں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں، وہیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے عمران خان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوکر عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے لکھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وانس کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کی مبارکباد
انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عظیم فتح بڑی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی، جو حقیقی تبدیلی اور معاشی استحکام کے لیے ایک واضح آواز ہے۔