پولیس پارٹی پر فائرنگ، اسلام آباد میں ہوئی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تھانہ سمبل کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے پولیس حراست میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سلیمان ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پبلک پارک میں شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان کو دھر لیا

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سمبل کے علاقے میں پولیس ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے لے کرجارہی تھی کہ گولڑہ موڑ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی وجہ سے پولیس جوان ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود ملزم سلیمان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث گینگ پکڑا گیا

پولیس کے مطابق ملزم سلیمان حالیہ بنک ڈکیتیوں میں ملوث تھا، پولیس ٹیمیں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

لامین یامال نے شکیرا اور جیرارڈ پیکے کا بیش قیمت عالی شان گھر خرید لیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین