اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

ایکسپریس وے کی اپگریڈیشن

سی ڈٰی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کی جامع اپگریڈیشن، اہم انٹرچینجز کی تعمیر اور شہر بھر میں بیوٹیفیکیشن مہم شروع کی ہے،اس مہم میں شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے بنائے گئے ان اقدامات سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے، سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے اور دارالحکومت کی جمالیاتی کشش کو بڑھانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 2 اہم پراجیکٹس کی تعمیر، اب شہری کن راستوں پر سفر کیا کریں گے؟

اسلام آباد ایکسپریس وے کی اپگریڈیشن سی ڈی اے کا کلیدی منصوبہ ہے، جو شہر کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک ہے، اس پروجیکٹ میں لین کی توسیع، سروس روڈز کا اضافہ، اور اہم چوراہوں کی بہتری شامل ہوگی، جس کا مقصد سفر کے اوقات کو کم کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنا ہے۔

سی ڈی اے کے ترجمان نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ‘اسلام آباد ایکسپریس وے دارالحکومت کے مکینوں کے لیے آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس کو اپ گریڈ کرنے سے بھیڑ میں کافی حد تک کمی آئے گی، ہم ہر ایک کے لیے پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، چاہے لوگ کام پر جارہے ہوں یا شہر کا دورہ کررہے ہوں۔’

نئے انٹرچینجز کی تعمیر

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی بہتری کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے زیادہ ٹریفک والے مقامات پر نئے انٹر چینجز بھی بنارہا ہے، جن میں ایف ایٹ ایکسچینج، پی ٹی سی ایل چوک انٹر چینج، اور سرینا چوک انٹر چینج شامل ہیں۔

’توقع ہے کہ ان انٹرچینجز سے رکاوٹیں دور ہوں گی، ٹریفک کا ایک بھاؤ ہموار بہاؤ ہوگا اور شہری محفوظ سفر کرسکیں گے، نئے انٹر چینجز ان علاقوں میں ٹریفک مینجمنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا، ‘ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین تھری ڈی ماڈلنگ استعمال کررہے ہیں کہ یہ ڈیزائن فنکشنل اور جمالیاتی دونوں معیارات پر پورا اترتے ہیں، جو ایک بہتر، یہ پراجیکٹ اسلام آباد کو قابل رسائی شہر بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گے۔

اسلام آباد کو سرسبر بنانے کے لیے بیوٹیفکیشن مہم

سی ڈی اے نے اسلام آباد کو گرین بنانے کے لیے بیوٹیفیکیشن مہم کا آغاز کیا ہے، اس پہل میں زمین کی تزئین، اسٹریٹ آرٹ کی تنصیب، اور اہم راستوں اور عوامی مقامات پر ہریالی کا اضافہ شامل ہے۔’

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے اور سی ڈی اے اس شہر کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے اور بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

’بیوٹیفیکیشن پروجیکٹس کے ذریعے ہم اسلام آباد کو ایسا پرکشش بنانا چاہتے ہیں کہ جن پر رہائشی فخر محسوس کر سکیں، ساتھ ہی ساتھ یہ پراجیکٹس خوبصورت شہر کی سیر کرنے کے لیے آنے والوں کو بھی مزید اس کی طرف راغب کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی نے اسلام آباد کو ایشیا کا خوبصورت ترین شہر قرار دیدیا

 سی ڈی اے نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے اسلام آباد کو جدید بنانے اور دنیا کے قابل رہائش شہروں میں سے ایک کے طور پر اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہیں، سی ڈی اے عوام کو #CDAcares اور #HumCDA ہیش ٹیگز کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان منصوبوں کی اپ ڈیٹس اور مزید تفصیلات شیئر کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp