سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سر بمہر رپورٹ جمع کرا دی۔
سربمہر لفافے میں الیکشن کمیشن کا عملہ رپورٹ لے کر سپریم کورٹ پہنچا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ رجسٹرارآفس میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر کے چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب الیکشن کے انعقاد کے لیے 10 اپریل تک فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔
عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ آج جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے آج سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔