دی گریٹ انڈین کپل شو ایک مقبول ترین پروگرام ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں دیپندر اور جیا گوئل کے ساتھ نارائنا اور سدھا مورتی کی میزبانی کرنے کے بعد میزبان کپل شرما اب اگلے ہفتے کے آخر میں نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ یہ شو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟
شو کے ایک نئے پرومو میں نوجوت سنگھ سدھو کو مہمان جج کی کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ سدھوکو ایک بار پھر شو میں بطور جج براجمان دیکھ کر ناظرین تو حیران ہوئے ہی لیکن ارچنا پورن سنگھ بھی ششدر رہ گئیں۔
نوجوت سدھو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شو کا پرومو شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو نے شو میں اپنی جج کی کرسی واپس لے لی ہے جب کہ ارچنا پورن سنگھ پریشانی کے عالم میں کپل شرما سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے میری کرسی واپس دلاؤ۔
View this post on Instagram
کرکٹ اسٹار ہربھجن سنگھ بھی اپنی اہلیہ گیتا بسرا کے ساتھ شو کا حصہ ہوں گے۔ سنیل گروور بھی سدھو کے روپ میں واپس آئیں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے شو کیوں چھوڑا؟
نوجوت سنگھ سدھو نے سنہ 2019 میں دی کپل شرما شو چھوڑ دیا۔ فروری 2019 میں پلوامہ حملے پر ان کے تبصرے کے نتیجے میں ان پر ہونے والی کڑی تنقید پر انہیں شو چھوڑنا پڑگیا تھا۔
مزید پڑھیے: کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟
اس دہشتگرد حملے کے بعد سدھو نے کہا تھا کہ دہشتگردی کو پورے ملک (پاکستان) سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ ان کے ریمارکس نے اہم تنازعے کو جنم دیا اور انہیں شو سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور عوامی احتجاج کی وجہ سے بالآخر ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی تھی جو اس وقت سے شو میں بطور جج باقائدگی کے ساتھ چلی آرہی تھیں۔
سنہ 2021 میں ارچنا نے نوجوت کی واپسی کے امکان کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ اگر سدھو سنجیدگی سے میری جگہ شو میں دوبارہ داخل ہوتے ہیں تو میرے پاس اور بھی بہت سے کام ہوں گے جو میں گزشتہ کئی ماہ سے نہیں کرپا رہی ہوں۔
مزید پڑھیں: مودی نے پلوامہ حملے کے حقائق عوام سے چھپائے: ستیہ پال ملک
انہوں نے بتایا تھا کہ چونکہ میں شو کے لیے ہفتے میں 2 دن شوٹنگ کرتی ہیں اس لیے میں وہ کوئی اور اسائنمنٹ نہیں لے سکتیں جو ممبئی یا انڈیا سے باہر ہو۔
ارچنا نے یہ بھی بتایا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں انہیں لندن اور دیگر بیرونی ممالک میں شوٹنگ کے کئی مواقع ملے لیکن انہیں شو سے وابستگی کی وجہ سے انکار کرنا پڑا۔