رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی ایکشن فلم ’جیلر 2‘ باکس آفس پر مسلسل کامیابی حاصل کر رہی ہے اور دنیا بھر میں اس کی مجموعی کمائی 541 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے چھٹے روز بھارت میں 45 کروڑ 55 لاکھ روپے کا کاروبار کیا، جس کے بعد اس کی کمائی 600 کروڑ روپے کے ہندسے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم نے منگل، 20 اکتوبر کو 45 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے، جو پیر کی 42 کروڑ 35 لاکھ روپے کی کمائی سے 7.6 فیصد زیادہ ہیں۔ فلم کے کاروبار سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے سَیک نِلک کے مطابق بھارت میں فلم کی خالص آمدن 287 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ مجموعی آمدن 337 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔

فلم کی بیرون ملک نمائش سے اب تک 204 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں، جن میں منگل کے روز کمائے گئے 10 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔

تامل زبان میں سب سے زیادہ بزنس

’جیلر 2‘ کی کمائی میں تامل ورژن سب سے آگے ہے، جس نے منگل کو 31 کروڑ 20 لاکھ روپے کمائے۔ تیلگو ورژن کی آمدن 8 کروڑ 75 لاکھ روپے جبکہ ہندی ورژن نے 5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ کنڑ ورژن سے 60 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:رجنی کانت کی خودنوشت پر فلم بنانے کی تیاری، بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں

فلم کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔ اس میں رجنی کانت ریٹائرڈ جیلر ٹائیگر متھوویل پانڈیان کے کردار میں ہیں، جس کی پُرامن زندگی جرائم کی دنیا سے ایک نئے خطرے کے سامنے آنے پر بدل جاتی ہے۔

فلم میں رجنی کانت کے ساتھ رامیا کرشنن، موہن لال، یوگی بابو، ودیا بالن، جیکی شروف اور وجے سیتھوپتی سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

شادی کا جھانسہ، نازیبا ویڈیوز سے بلیک میلنگ، کراچی میں ملزم گرفتار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟