حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار، عمران خان اپنی پارٹی کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، رانا ثنااللہ

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، حکومت ان کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سر پر کفن باندھ کر احتجاج کی جو بات کررہی ہے، ایساکرنے کی صورت میں ان کے ساتھ بڑی سختی ہوگی اور انتظامی معاملات کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، ان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سر پر کفن باندھنے کے بجائے پُرامن جدوجہد کرے، ساری سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی سے بات ہم سے اجازت لے کر نہیں کرنی، لیکن آئین میں ایسے مذاکرات کے بارے میں کہاں لکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی جمہوریت میں مذاکرات سے ابتدا ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی بات کرنے کو تیار ہی نہیں، میں قطعاً یہ نہیں چاہتا کہ کسی سیاسی کارکن کو ایسی سختیوں کا سامنا کرنا پڑے جو ہمارے ساتھ ہوتی رہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس قطعاً سیاسی کیس نہیں، ایک پراپرٹی ٹائیکون سے جو زمین لی گئی اس کے ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے اگر حکومت پاکستان کو کال کر بھی دی تو کچھ نہیں ہوجائے گا، اس سے قبل بھی واشنگٹن کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے، لیکن ملک اپنے مفادات میں فیصلے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کے لیے بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوشش کررہی ہیں، گورنر کے پی

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملک کی سول اور ملٹری قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی جانب سے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

گوگل کی 25 برس بعد سرچ میں بڑی تبدیلی، کیا ویب ٹریفک کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

5 سالہ بچے کی خواہش پر امریکی خاندان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنادیا

سی پیک فیز ٹو پر کام شروع ہو چکا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا