ایپل نے میک بک کے جدید ڈسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف کروا دیے

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ جدید ڈسک ٹاپ کمپیوٹرز میک منی اور میک اسٹوڈیو متعارف کرا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 18 پرو میکس میں 3 بڑی اپ گریڈز متوقع

نئے میک منی کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جس میں ایپل کی نئی ایم 6 یا ایم 5 پرو چِپ دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایم 6 چِپ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی چار گنا جبکہ گرافکس اور ذخیرہ کرنے کی رفتار دو گنا تک بڑھاتی ہے۔

نئے میک اسٹوڈیو میں ایم 5 میکس اور ایم 5 الٹرا چِپس شامل کی گئی ہیں۔ ایم 5 میکس ماڈل کی قیمت 2 ہزار 499 ڈالر جبکہ ایم 5 الٹرا کی قیمت 5 ہزار 499 ڈالر سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اسمارٹ چشمے: اب تک کیا معلومات سامنے آئی ہیں؟

ایپل کے مطابق نئے کمپیوٹرز مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کو براہِ راست چلانے اور پیچیدہ کاموں کے لیے زیادہ طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی سربراہی میں ممکنہ طور پر آخری بڑی مصنوعات کی رونمائی بھی قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی