دہشتگردی واقعہ کے بعد حکام کا کراچی ایئرپورٹ پر نئے سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئر پورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ایئرپورٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی سے متعلق نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایئرپورٹ پر اپنے عزیز و اقارب کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والوں کو بھی ٹکٹس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھنی ہوگی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے طلب کرنے پر ٹکٹس کی کاپی دکھانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھی: کراچی ایئرپورٹ دھماکا کیس میں بڑی پیشرفت، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار

ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی، انہیں ایئرپورٹ جانے نہیں دیا جائے گا، ایئرپورٹ آنے والوں کو ٹکٹ کی کاپی کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی طور پر اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلینس نے نئے اقدامات کی تجویز پیش کی تھی، نئے فیصلے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتارے گئے مسافروں کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں