باران رحمت کے لیے محکمہ اوقات پنجاب جمعے کے روز ’نماز استسقا‘ کا اہتمام کرے گا
محکمہ اوقاف پنجاب باران رحمت کے لیے جمعہ کے روز صوبے بھر میں ’نماز استسقا‘ کا اہتمام کرے گا۔
سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا ہے کہ نماز استسقا اجتماعی توبہ، استغفار اور باران رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے، جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش
ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا کہ محراب ومنبر حفظانِ صحت کے اصولوں کی ترویج و تبلیغ کے لیے مستعد ہے، خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا دھواں، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بہتاب، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں، فصلوں کی تلفی جیسے عوامل کا تدارک اورانڈسٹری کو جدیدی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے نجات پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے، یہ ایکشن پلان 16 نکات پر مشتمل ہوگا، جس میں 20 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی تبدیلی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: اسموگ تدارک کریک ڈاؤن میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 24 لاکھ روپے کے چالان
صوبائی سیکریٹری اوقاف نے کہا کہ اسموگ، دھند اور دھوئیں کا امتزاج ہے، یہ اکتوبر سے شروع ہوکر دسمبر تک جاتی ہے، موسم سرد ہونے کے سبب ہواؤں کی رفتار سست ہوجاتی ہے،اس لیے دھویں کے آگے بڑھنے کے امکان نہ ہونے کے برابر ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا کہ اسموگ کی بڑی وجہ خطے میں چاولوں کی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل کی تیاری کے لیے پرانی فصل کی باقیات کی تلفی ہے، جس کے لیے زرعی زمینوں میں آگ لگانے کا طریقہ رائج ہے، جس میں کبھی لاہور، کبھی ملتان اور کبھی دہلی پہلے نمبر پر آتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پرانے وقتوں میں دہلی سے پشاور تک کا پورا علاقہ پنجاب ہی ہوتا تھا اور اس کا کلچر بھی ایک ہی جیسا تھا، جہاں ان دنوں چاولوں کی کٹائی مکمل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے روزانہ کتنے بچوں کی اموات ہوتی ہیں؟
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی ا نڈیکس(اے کیو آئی) کا معیار50 تک ہونا صحت مند فضا کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے اشاریے، اس ماہ باربار ایک ہزار کے عدد سے بھی اوپر گزرچکے ہیں، مزید یہ کہ ایئر کوالٹی نڈیکس(اے کیو آئی)کی 300 سے اوپر کی حد انسانی صحت کے لیے خطرناک سمجھی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے