چین میں اپنی طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے تیز رفتار گاڑی درجنوں لوگوں پر چڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گاونگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک چین سرحد: تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جس شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اس کی عمر 62 سال ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 62 سالہ ڈرائیور نے چھریوں کے وار کرکے خود کو بھی زخمی کیا، تاہم پولیس نے اسے قابو کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کا ذمہ دار شخص اپنی طلاق سے خوش نہیں تھا، اور دلبرداشتہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں چین میں ہائی وے دھنسنے سے 48 اموات
دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔