تحریک انصاف نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سپریم کورٹ سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا الیکشن کمیشن کا 10 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کردی۔

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما علی بخاری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ علی بخاری نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے 10جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں: الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست دائر

انہوں نے استدعا کی کہ تحریک انصاف نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19ستمبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پہلے ٹربیونل کو بحال کرے۔

انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دیا، لیکن الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

درخواست میں یہ بھی لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے، ن لیگی امیدواروں نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ٹربیونل کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

تاہم، الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں کی درخواست پر ٹریبونل کو تبدیل کردیا تھا۔ لہذا اس 10جون اور 19ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے