پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ہر ٹیم کو دیکھنے کے لیے پُرامید ہوں، ہمیں اختلافات کو بھلانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ کو 1970 کی دہائی کے بعد اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
Cricket is at a crucial crossroads, facing perhaps one of its greatest challenges since the late 1970s. Now is the time to put differences aside and let the game unite us. If countries once divided by history can come together in the Olympic spirit, why can’t we do the same for…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 13, 2024
انہوں نے کہاکہ تاریخ نے پاکستان اور بھارت دو ممالک کو الگ کیا، اولمپک اسپرٹ مین اکٹھے ہوسکتے ہیں تو پھر ایسا کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں کیوں نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں ’نواز شریف اگر مودی کو کال کریں تو بھارتی ٹیم پاکستان آسکتی ہے‘
شاہد آفریدی نے کہاکہ ہمیں اپنی انا کو قابو میں رکھنا ہوگا، ہمیں چاہیے کہ کرکٹ کی ترقی اور اسپرٹ پر فوکس کریں۔
سابق کپتان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آنے والی ٹیمیں ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں گی، اور میدان سے باہر کی ناقابل فراموش یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں ’ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں‘، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم پی سی بی نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آتا تو آئندہ ہم بھی ان کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔