سابق چیف جسٹس پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں لندن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر حملے کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن

قرارداد میں کہا گیا کہ وہ حملہ قاضی فائز عیسیٰ پر نہیں بلکہ پورے پاکستان پر کیاگیا ہے۔ حملے کی منصوبہ بندی کرکے اایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حملے کے لیے ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی۔

متن میں کہا گیا کہ دنیا کے ایک بڑے ادارے نے قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ منصب پر فائز کیا۔

مزید پڑھیے: پاکستانی ہائی کمیشن کا قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کیخلاف لندن پولیس سے رجوع

 قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور  پاکستان حکومت کی جانب سے برطانوی حکومت سے رابطہ کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی کہ قرارداد کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس نے بدھ کو پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے وفاقی حکومت اس قرار داد کی کاپی انہیں بھی بھیجے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

صرف وزن کم کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں، ماہرین کا انتباہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین