بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دے دیا۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ بھارتی پنجاب کا دھواں لاہور آجاتا ہے، اس لیے وہ مجھے خط لکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اسموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، کروڑوں افراد کو خطرات لاحق
بات کو جاری رکھتے ہوئے بھگونت مان کہتے ہیں کہ دوسری جانب دہلی والے بھی ہمیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں کہ تمہارا دھواں ادھر آرہا ہے، تو میرا سوال ہے کہ کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟
یاد رہے کہ اس وقت بھارت اور پاکستان دونوں کو اسموگ جیسے مسئلے کا سامنا ہے، بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کاٹنے کے بعد کسان فصلوں کی باقیات کو جلا دیتے ہیں، جس کے باعث دھواں اٹھتا ہے اور اطراف کے علاقوں میں آلودگی پھیلتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ اس اہم معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہیں، کیونکہ مل کر ہی ایسے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟
مریم نواز نے کہا تھا کہ اسموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے