کراچی کینٹ سٹیشن پر آنے والے مسافر پنجاب میں دھند کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مسافروں نے وی نیوز کو بتایا کہ ٹرین کہیں رک جاتی ہے، اور چلتی ہے تو آرام سے جس کی وجہ سے مقررہ وقت پر پہنچنا ناممکن ہے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود ملک کے دیگر حصوں میں جانے والے مسافر بھی اپنی ٹرینوں کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں کیوں کہ ٹرین وقت پر پہنچے گی تو وقت پر روانہ ہوگی۔ ٹرینوں کی اس تاخیر کے باعث گزشتہ روز شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔
اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں