پاکستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سوات کے خوبصورت علاقے وادی کالام میں برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد کالام کا رُخ کر رہی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کہیں بارش اور پڑنے والی برف باری نے موسم کی شدت بڑھا دی ہے۔ جب کہ دیوسائی ، برزل ٹاپ اور راما میڈوز گزشتہ 3 روز کے دوران میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
آزاد کشمیر کی دلفریب وادی نیلم میں شدید بارش اور بالائی مقامات پر برف باری سے جاگران ویلی سمیت دیگر علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ دوسری طرف شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جبکہ ہٹیاں بالا میں برف باری کے باعث وادی لیپہ سے پبلک ٹرانسپورٹ عارضی طور پر بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں بھی درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔