فیکٹ چیک: پاک فوج میں 2 ہزار استعفوں کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے بڑے پیمانے پر استعفوں سے متعلق گمراہ کن دعوے پھیلائے جارہے ہیں، جن میں ایک سابق ایف سی اہلکار کی ویڈیو کو بنیاد بنا کر پاک فوج میں بڑے پیمانے پر استعفوں کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں 7 ہلاکتوں کو 300 سے زائد قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں تقریباً 130 ایف سی اہلکاروں نے استعفے جمع کرائے اور ڈیوٹی جاری رکھنے سے انکار کردیا، جبکہ جنوری سے اگست 2026 کے دوران پاکستان آرمی اور ایف سی کے تقریباً 2ہزار اہلکار مستعفی ہوچکے ہیں۔

پروپیگنڈا مواد میں ہمایوں فاروق نامی شخص کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں اسے پاکستان آرمی کا حاضر سروس اہلکار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اس نے 5 مرتبہ استعفے کی درخواست دی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔

تاہم دستیاب فیکٹ چیک معلومات کے مطابق ہمایوں فاروق سابق ایف سی اہلکار ہیں، جنہیں 20 ستمبر 2021 کو محکمانہ بنیادوں پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے بحالی کی کوشش کو بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے استعفے کے معاملے کے طور پر پیش کیا۔

یعنی جس شخص کو حالیہ طور پر استعفیٰ دینے والا حاضر سروس اہلکار قرار دے کر پیش کیا جارہا ہے، وہ دراصل 2021 میں ایف سی سے برطرف کیا جا چکا تھا اور اب اپنی بحالی کی کوشش کررہا ہے۔

اسی طرح 130 ایف سی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے انکار اور جنوری سے اگست 2026 کے دوران 2 ہزار فوجی و ایف سی اہلکاروں کے استعفوں کے دعوے کی بھی کوئی معتبر آزاد تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے ایک انفرادی سابق اہلکار کے معاملے کو بڑے پیمانے پر استعفوں سے جوڑ کر پیش کرنا اس مہم کے گمراہ کن ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق ہمایوں فاروق کا معاملہ اجتماعی استعفوں کا ثبوت نہیں، جبکہ 130 ایف سی اہلکاروں اور 2ہزار فوجی اہلکاروں کے استعفوں کے اعداد و شمار بھی غیر ثابت شدہ ہیں۔

فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک ایک سابق ایف سی اہلکار کے انفرادی معاملے کو توڑ مروڑ کر پاکستان آرمی اور ایف سی میں بڑے پیمانے پر استعفوں کی جھوٹی تصویر پیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: وفاقی وزیر اطلاعات کا ایل او سی کا دورہ، عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھا دیے

یہ معاملہ بھارتی منسلک پروپیگنڈا کی اس حکمت عملی کو بھی بے نقاب کرتا ہے جس میں انفرادی واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور اعداد و شمار گھڑے جاتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے آپریشن جاری ہیں۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے، دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے اور صوبے میں ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp