آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوجوان آل راؤنڈر جہانداد خان نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ورلڈ کلاس ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کے خلاف اچھی بولنگ کروں اور گلین میکسویل جیسے ٹاپ بیٹرز کو آؤٹ کروں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لیفٹ آرم کرکٹر جہانداد خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کھیلے، میری بھی یہی خواہش تھی، ٹیم میں شامل ہوکر اور آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف ڈیبیو کرکے اچھا لگ رہا ہے، میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 22سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست:’ یہ ہمارے لڑکے نہیں ہیں‘
اپنے کیریئر میں پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جہانداد خان نے بتایا کہ انہوں نے 8 برس قبل اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز ایوب پارک (راولپنڈی) میں اپنی اکیڈمی سے کیا تھا۔
Good luck dude
— Fiverr Special (@SpecialFiv37430) November 18, 2024
میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں سخت محنت کی تھی لیکن گزشتہ برس میں نے کرکٹ کو تقریباً چھوڑ دیا تھا لیکن میرے کوچ مبین نے مجھ پر کرکٹ کھیلنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں نے جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی وہ پچھلے سال ہی کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد رضوان نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، جس کا میری ٹیم کو فائدہ ہو اور اسے کامیابی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، وہ میرے والدین کی عداؤں کا نتیجہ ہے، والد نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔
آل راؤنڈر جہانداد خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی اچھی کارکردگی اور پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔