پنجاب میں ن لیگ کے سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنا الگ گروپ کیوں بنایا؟

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ اس وقت 18 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں 12 نئے چہرے ہیں جبکہ 6 ایسے وزرا ہیں جو سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کابینہ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس وقت 7 سے 8 سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنالیا ہے۔ الگ ہونے والے یہ تمام ایم پی ایز شہباز شریف کی کابینہ میں کام کرچکے ہیں۔ ان میں سابق اسپیکر رانا اقبال، یاور زمان، شیر علی خان، ایوب گادھی، منشااللہ بٹ، سعید اکبر نوانی اور دیگر ایم پی ایز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خواجہ سعد رفیق کا اہم بیان سامنے آگیا

ن لیگ کے الگ ہونے والے اس گروپ  کی قیادت سابق اسپیکر رانا اقبال کررہے ہیں۔ گروپ میں شامل تمام ارکان مریم نواز کی طرف سے وزرات نہ دیے جانے اور حلقے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ناراض ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ گروپ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومتی اراکین سے علیحدہ بیٹھتے ہیں۔ مزاید برآں، اس گروپ میں کوئی نوجوان ایم پی اے شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے چالاک سیاستدان

ذرائع نے بتایا کہ اس گروپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے تحفظات پیش کیے ہیں کہ صوبائی حکومت کو بنے 9 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے تحفظات دور نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ن لیگ کے سینیئر اراکین صوبائی اسمبلی کافی پریشان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟