پنجاب: اسموگ کی شدت میں کمی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہوں گے؟

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ سروسز کا وقت شام 4 سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسموگ میں بہتری، 2 ڈویژنز کے علاوہ پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز رات 10 بجے تک ڈائن ان اور آؤٹ ڈور سروس دے سکتے ہیں، اسموگ کے باعث ڈائن ان سروس پر شام 4 بجے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔ محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت بہتر ہوئی۔ جس کی وجہ سے 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں میں نظرثانی کی گئی ہے۔ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں میں نرمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے