لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں ڈی چوک احتجاج: عمران خان، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر 15 واں مقدمہ درج
پولیس نے کاہنہ جلسے میں شرکت کے لیے آتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف ستمبر میں درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق علی امین گنڈاپور سیالکوٹ انٹرچینج پر جتھے کی قیادت کرتے ہوئے داخل ہوئے، اور ان کے کہنے پر لوگوں نے ٹال پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کو آگے لگانے کی کوشش کی، اور اے کے 47 کے ذریعے پولیس سے مزاحمت بھی کی گئی۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کی جانب سے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی بھی کیا گیا اور ٹال پلازہ پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 21 ستمبر کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، تاہم ان کے پہنچے سے قبل ہی جلسہ ختم ہوگیا تھا۔