ڈی چوک احتجاج: عمران خان، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر 15 واں مقدمہ درج

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی سمیت دیگر کے  خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکار کی مدعیت میں ایک نیا مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 2500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ کے اندراج کے ساتھ اب تک مقدمات کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔

مقدمہ میں دہشت گردی کی 12 دفعات شامل کی  ہیں۔ مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشددسمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ’کارکنوں کو تشدد پر اکسایا گیا‘، عمران خان اور 14 رہنماؤں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے  جیل میں ملنے والی سہولیات کا  ناجائز استعمال یا۔ بانی کے اکسانے پر  علی امین نے سرکاری وسائل کا  غلط استعمال کیا۔اعظم سواتی نے احتجاج کرنے والے  مظاہرین کی مالی معاونت کی۔مظاہرین نے پولیس سے اسلحہ، وائرلیس اور آنسو گیس شیل چھینے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی۔ پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ایما پر 2500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشددکیا، پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید کو اغوا کرکے تشدد کیاگیا، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملےکیے۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

مقدمے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور زخمی بھی کیا جب کہ مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا،مقدمے حکومت اور ریاست کے خلاف تعرے لگائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے اسپتال میں د روز زیر علاج رہا اور دم توڑ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں