نئی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔  بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 755 پوائنٹس کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ تنزلی کے بعد 748 پوائنٹس کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان 710 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیش پر برقرار ہیں۔ دوسرے نمبر پر 692 پوائنٹس کے ساتھ افغانستان ہی کے فضل الحق فاروقی اور تیسرے نمبر پر 690 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی

این ڈی آر ایم ایف کے 6.5 ارب روپے کے منصوبے مکمل، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ

پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

ویڈیو

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ