اسلام آباد ڈی چوک پر ’ٹہلنے کے لیے آئے‘ میاں بیوی گرفتار

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ڈی چوک سے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جوڑے کو پولیس وین پر سوار کیا گیا تو خاتون کی جانب سے بار بار یہ کہا جاتا رہا ہے کہ وہ یہاں ایک قریبی پارک میں ٹہلنے کے لیے آئے تھے اور ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھر پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ یہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں، انہیں اسی لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے تمام شہریوں کو علم ہے کہ پی ٹی آئی کے اعلان کردی احتجاج کے باعث ڈی چوک کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے میاں بیوی کو قیدی وین میں ڈال کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 24نومبر احتجاج: اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کے لیے پی ٹی آئی کا پلان کیا ہے؟

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز