بچے نے پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے عجیب مدد طلب کی جو اسے مل بھی گئی

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست وسکونسن کی شوانو کاؤنٹی میں ایک 10 سالہ بچے نے پولیس کے ایمرجنسی فون نمبر 911 پر کال کرکے ایک عجیب سا مسئلہ بتایا اور مزے کی بات یہ ہے کہ پولیس نے اس کے گھر پہنچ کر وہ معاملہ سلجھا بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز طیارے میں ورزش کی ویڈیو وائرل، مسافروں کا ردِ عمل کیا تھا؟

شوانو کے شیرف جارج لینزنر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایک 10 سالہ بچے نے 911 پر فون کرکے بتایا کہ اسے ہوم ورک میں ریاضی کا ایک سوال ملا ہے جسے وہ حل کرنے سے قاصر ہے لہٰذا پولیس اس کی مدد کرے۔

بچے نے یہ بھی بتایا کہ اس کے گھر والوں کی ریاضی بہت خراب ہے اس لیے وہ بھی اس کا مسئلہ حل نہیں کر رہے۔

شیرف آفس میں فون ریسیو کرنے والی اہلکار کم کراؤس نے بچے کو سمجھایا کہ یہ پولیس کا کام نہیں کہ وہ گھروں پر جاکر ریاضی کے سوالات حل کرے لیکن پھر بھی وہ اس کی مدد کرنے کی کوشش کریں گی۔ بچے نے کم کو وہ سوال بتایا لیکن وہ کچھ ایسا پیچیدہ تھا کہ کم بھی اسے حل کرنے سے قاصر رہیں۔

تاہم کم نے ڈپٹی شیرف چیز میسن کو فون کیا جو اتفاق سے اس وقت اس بچے کے ہی علاقے میں تھے اور انہوں نے وہاں جانے کی حامی بھر لی۔

چیس میسن بھی ریاضی میں زیادہ ماہر نہیں تھے اس لیے وہ اپنے بیٹے کو اس بچے کے گھر لے گئے جس نے وہ سوال حل کردیا۔

مزید پڑھیے: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار

تاہم پولیس نے بچے کو سمجھایا کہ وہ جب چاہے 911 کال کرسکتا ہے لیکن صرف ایمرجنسی و خطرے کی صورت میں لیکن اگر معاملہ کوئی اور ہو تو وہ نان ایمرجنسی نمبر پر پولیس سے رابطہ کرلیا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان