پی ٹی آئی احتجاج پر امریکا نے واضح پالیسی بیان دے دیا

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے حکومت پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے دارالحکومت کی جانب بڑھنے والے احتجاجی مارچ میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جمہوری روّیوں پر یقین رکھتا ہے اور ’ہم مظاہرین پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن مظاہرہ کریں اور تشدد سے گریز کریں ۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں، امریکا

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں اور پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنائیں کیونکہ پاکستان کے قوانین اور آئین ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم