پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے کونسے راستے کھل گئے؟

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد میں حائل تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اپنی منزل ڈی چوک پہنچ چکا ہے جس کے بعد شہر کے کچھ راستے اب کھول دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر کی کچھ  اندرونی شاہراہوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

24 نومبر کو پاکستان بھر سے چلنے والے قافلے منگل 26 نومبر کو اپنے مقام پر پہنچ گئے جس کے بعد کچھ راستوں سے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

وی نیوز نے ان روٹس کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے رابطہ کرکے تازہ ترین صورتحال جاننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیے: 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نفیس اقبال نے وی نیوز کو بتایا کہ ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے اور 26 نمبر چونگی کھول دی گئی ہے تاہم روات ٹی چوک اب بھی بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی  روٹ پلان نہیں تیار کیا گیا کیونکہ امن وامان کا مسئلہ ہنوز جاری ہے اور سب وہیں مصروف ہیں۔

نفیس اقبال نے مزید کہا کہ جزوی طور پر ٹریفک بحال ہے تاہم اگر ایک جگہ سے راستہ بلاک ہے تو اس کا متبادل راستہ کھلا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟