پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران متضاد دعوؤں کے بعد اسپتال میں لائے گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق تفصیل سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احتجاجی حملہ آوروں کوسی سی ٹی وی ڈھونڈ نکالیں گے، وفاقی وزیرداخلہ
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کے 12 ورکرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے 8 ورکز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا۔
ادھر بدھ کو پولی کلینک اسپتال حکام نے احتجاج کے دوران پولی کلینک میں لائے گئے زخمیوں اور مارے جانے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:800 سے زیادہ مظاہرین گرفتار، پی ٹی آئی نے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کردیا
پولی کلینک حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں زیادہ افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا، جنہیں گولیاں لگی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان
واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ اسلام آباد میں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا ڈی چوک کی جانب بڑھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان دن بھر مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوتی رہیں۔