احتجاج کے دوران ہمارے 20کارکنان شہید ہوئے ہیں، سلمان اکرم راجہ

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلمان اکرم نے اسلام آباد احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی ہلاکتوں سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کم از کم 20کارکنان شہید ہوئے ہیں جن میں سے 8 کارکنان کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دیے جائیں گے۔

تحریک انصاف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سیدھی گولیاں اور شیل مارے گئے۔ اس قتل و غارت کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں کو لواحقین کا ریکارڈ نہ دینے کا کہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: فوجی جوانوں کی جانب سے تسلی دی گئی کہ احتجاج آپ کا قانونی حق ہے، مراد سعید

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل جو ہوا ہماری تاریخ کا بدترین سانحہ ہوا، بچوں، خواتین اور دیگر کارکنان پر سیدھی فائرنگ کی گئی اور براہ راست شیل مارے گئے۔ جو لوگ متاثر ہوئے اور شہید ہوئے ان کے ریکارڈ مسخ کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد میں کوئی شہادتیں نہیں ہوئیں کوئی گولی نہیں چلی لیکن یہ جھوٹ کہہ رہے ہیں، ہمارے پاس کوائف ہیں اور گواہ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں جائیں گے، سرکار کے خلاف مقدمہ کریں گے، وزیر داخلہ کو بھی مقدمے میں شامل کریں گے کہ کیوں نہتے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری جد و جہد جاری رہے گی جب تک ہمارے لیڈران کو رہا نہیں کیا جاتا۔ بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا کہ ہم کیوں نہیں پہنچ سکے اسلام آباد، لیکن لاہور میں تمام راستوں کو بند کیا گیا۔ جہاں 10لوگ اکٹھے ہورہے تھے لاٹھیاں برسائی جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فائنل کال! ڈی چوک پر قبضہ اور پھر اچانک اسلام آباد خالی، کب کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو لاہور میں سے باہر نکلنا بہت مشکل تھا، پورے شہر کو قید خانہ بنا دیا گیا تھا۔ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں لیکن ہمیں جتھہ کہا جاتا ہے۔ خود یہ ٹولہ جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر ہمارے اوپر مسلط ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم اس جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے اور دوبارہ آئیں گے اور مزید غصے  کے ساتھ آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا