یکم دسمبر سے پیٹرول کتنا مہنگا ہو سکتا ہے؟

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول پرائس میں پیدا ہونے والے ارتعاش کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں پڑنے اور نتیجتاً پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا موٹر سائیکلوں کو پیٹرول سے بیٹری پاور پر منتقل کرنے کا حکم

پاکستان میں ہر 15 روز بعد فیول پرائس کا جائزہ لیکر آئندہ 15 روز کے لیے ان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیل نہیں کی گئی تھی، تاہم اس مرتبہ امکان ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فیول پرائس میں پیدا ہونے والے ارتعاش کے سبب پاکستان میں فیول کے نرخ بڑھ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ایام کے دوران بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والے معمولی اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا امکان ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.87فی لیٹر اضافے ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ سے پی او ایل کی قیمتوں میں استحکام کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے